ایران کے پاس 3 تا 4 ہزار سینٹری فیوجز ہیں: لاریجانی ایران کے پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران کے پاس 3 تا 4 ہزار کے درمیان سینٹری فیوجز موجود ہیں

by on 12 September 2018

ایران کے پارلیمانی  اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران کے پاس 3 تا 4 ہزار کے درمیان سینٹری فیوجز موجود ہیں۔

 لاریجانی کے مطابق، یہ تعداد ایرانی جوہری معاہدے کے دائرے میں ہے۔

 علی لاریجانی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جدید طرز کے سینٹری فیوجز تیار کر لیے ہیں اور اگر جوہری  معاہدہ ناکامی سے ہمکنار ہوا تو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  سن 2015  کے معاہدے کے تحت ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے جواب میں جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر 

تفاق کیا تھا۔